حکومتی اقدامات کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں روز بروز کمی آ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 1روپے 66 پیسے سستا ہونے کے بعد 299 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
انٹر بینک میں کل کاروبار کے اختتام پر ڈالر 301 روپے 16 پیسے کا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 299 روپے کا ہو گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان پایا جا رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 168 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 45 ہزار 697 پر آ گیا۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 865 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انٹربینک میں ڈالر مزید سستاہوگیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔