Thursday, October 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزجڑانوالہ سانحہ پر جوڈیشل انکوائری کیلئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض

جڑانوالہ سانحہ پر جوڈیشل انکوائری کیلئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض

لاہور(سب نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں جڑانوالہ سانحے پرجوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کردیا۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے لیے دائر کی گئی درخواست ساتھ لف نہیں ہے ہے۔درخواست گریس بائبل فیلوشپ چرچ پاکستان نے دائر کی کی ہے جس پرلاہور ہائیکورٹ اعتراضی درخواست پر سماعت کرے گا۔ درخواست میں چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور فیصل آباد کے پولیس افسران فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ 16 اگست کو قرآن پاک کی توہین کا غیر حقیقی، جعلی اور جھوٹا واقعہ پیش آیا، ایک جنونی نے مقامی مسجد میں واقعہ کا اعلان کیا اور انتہا پسند اشتعال میں آئے۔درخواست میں کہا کہ جڑانوالہ واقعہ میں 25 چرچ اور 200 سے زائد گھروں کو جلایا گیا، مسیحیوں کے گھروں کو لوٹنے کے بعد تباہ کیا گیا اور مشتعل جنونی ہجوم نے آسمانی کتابوں کی توہین بھی کی۔

مزید واقعے پر جے آئی ٹی تشکیل پا چکی مگر اس عمل میں کافی دیر لگ سکتی ہے۔ وقوعہ کے دو ہفتوں بعد بھی کئی متاثرین بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔استدعا کی کہ مسیحی برادری کے تحفظ کے لیے تمام شریک ملزمان کو گرفتار کیا جائے، فوٹیج میں نظر آنے والے ملزمان کو دھمکیاں دینے سے روکنے کیلئے قانون کے مطابق کاروائی کرنے کے ساتھ مسیحی برادری کے متاثرین کی نارمل زندگی میں بحالی کے لیے فوری انتظامی اور مالی معاونت کی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔