Wednesday, October 16, 2024
ہومپاکستانچیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت آج پھر ہوگی

چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت آج پھر ہوگی

اسلام آباد(سب نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت آج پھر ہوگی۔

گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز بیماری کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے، معاون وکیل کا کہنا تھا کہ پچھلے آٹھ ماہ سے ہم نے التوا نہیں مانگا، ڈاکٹر نے بیڈ ریسٹ تجویز کیا، میرا وکالت نامہ اس کیس میں نہیں۔

عدالت نے آج الیکشن کمیشن کو متبادل انتظام کرنے کا حکم بھی دے رکھا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ ٹرائل کورٹ نے جو کیا وہ غلط کیا، ہم بھی ٹرائل کورٹ والا کام کر سکتے ہیں مگر ایسا نہیں کریں گے، پیر کو دلائل دیں ورنہ فیصلہ سنا دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔