Thursday, October 17, 2024
ہومپاکستانکے پی ضمنی بلدیاتی انتخابات، متعدد حلقوں کے غیر سرکاری نتائج کا اعلان

کے پی ضمنی بلدیاتی انتخابات، متعدد حلقوں کے غیر سرکاری نتائج کا اعلان

پشاور(سب نیوز )خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوا جس کے متعدد حلقوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

خیبر پختونخوا کے 21 اضلاع میں 65 ویلیج اور نیبرہڈ کونسلوں کی متعدد خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے، ضلع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مردان، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، دیر اپر، دیر لوئر اور باجوڑ اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوا۔پشاورمیں جمیعت علما اسلام کے عنایت اللہ 1 ہزار 4 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر، پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار خان ولی 658 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ویلج کونسل ملک آباد سے جماعت اسلامی کے امیدوار نور زار خان نے 766 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، ویلج کونسل نورانی یوتھ کونسلر سیٹ پر جماعت اسلامی کے امیدوار اویس 331 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔شبقدر کے ویلج کونسل میں حاجی زئی جنرل سیٹ پر آزاد امیدوار بادام گل 1304 ووٹ لے کر جیت گئے، شبقدر کے ویلج کونسل کتوزئی سے جماعت اسلامی کے امیدوار شریف گل نے 501 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔لوئر دیر میں تیمرگرہ کی جنرل سیٹ پر پیپلز پارٹی کے عبدالرحیم 350 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جماعت اسلامی کے میاں شاکر اللہ 310 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے

ویلج کونسل ڈھیری تالاش میں یوتھ کونسلر سیٹ پر پیپلز پارٹی کے حمید شہزاد نے 771 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جے یو آئی کے ذیشان علی 508 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔کوہاٹ میں ویلج کونسل رحمان آباد میں آزاد امیدوار تنویر انجم 570 ووٹ لیکر کامیاب، محمد بلال کو 542 ووٹ ملے، ویلج کونسل نصرت یوتھ نشست پر جماعت اسلامی کے صدیق اللہ 683 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، اکوڑہ خٹک ایوب آباد سے مسلم لیگ ن کے عالمگیرخان 422 ووٹ لیکر جیت گئے، ان کے مدمقابل مستمر شاہ 276 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔