Thursday, October 17, 2024
ہومپاکستانپیپلز پارٹی کی کارکنوں کو بجلی کے بلوں کیخلاف احتجاج کی ہدایت

پیپلز پارٹی کی کارکنوں کو بجلی کے بلوں کیخلاف احتجاج کی ہدایت

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے کارکنوں کو بجلی کے بلوں کے خلاف بھرپور احتجاج کی ہدایت کر دی۔سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری کی جانب سے پارٹی کارکنوں کو ہدایت جاری کی گئی کہ بجلی کے بلوں کے خلاف بھرپور احتجاج کریں۔

سید نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی کے خلاف سٹی ، یونین کونسل اور تحصیل سطح پر احتجاج کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی گردن توڑ قیمتوں کی وجہ سے ملک کا ہر شہری پریشان ہے، پیپلز پارٹی کے کارکن عوام کی آواز بن کر بجلی کی قیمتوں کے خلاف احتجاج شروع کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔