Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزتھانہ شادمان کیس: تین پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل تفتیش کرنے کیلئے درخواست دائر

تھانہ شادمان کیس: تین پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل تفتیش کرنے کیلئے درخواست دائر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے کیس میں یاسمین راشد سمیت تین پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل تفتیش کرنے کے لئے درخواست دائر کردی گئی۔
تفتیشی افسر انسپیکٹر شوکت نے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور محمود الرشید کو شامل تفتیش کرنے کے لئے درخواست دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ایف آئی آر میں بغاوت، جنگ چھیڑنے اور فسادات کی دفعات شامل کی ہیں، یاسمین راشد، محمودالرشید اور اعجاز چوہدری جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں۔
تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، لہٰذا نئے الزامات میں ملزمان سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔