Monday, June 30, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزعام انتخابات ، جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

عام انتخابات ، جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

پشاور (آئی پی ایس ) عام انتخابات میں تاخیر پر جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔جماعت اسلامی نائب امیر لیاقت بلوچ اور سابق ایم این اے عبد الاکبر چترالی نے درخواست تیار کرلی، الیکشن میں تاخیر کے خلاف سپریم کورٹ میں اگلے ہفتے درخواست دائر کی جائے گی ۔درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتخابات میں تاخیر آئین کے آرٹیکل 224 کی خلاف ورزی ہے ، نئی حلقہ بندیوں کی بنیاد پر انتخابات میں تاخیر غیر آئینی ہے ، یہ تاخیر اخلاقی ، سیاسی اور قانونی طور پر غلط ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 90 دن کے اندرانتخابات کیلییالیکشن کمیشن کو احکامات جاری کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔