لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے صدر وسابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی رہائی کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل خارج کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ نے جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ فیصلے کے مطابق سنگل بینچ کی جانب سے پرویزالٰہی کو دیا گیا ریلیف قانون کےمطابق ہے، بینچ کا فیصلہ انہی اصولوں پرہے جو سپریم کورٹ، ہائیکورٹ نے دیئے ہیں۔
جسٹس وحید خان اورجسٹس سلطان تنویر کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا کہ سنگل بینچ نے فیصلے میں مانگی گئی استدعا سے بھی تجاوز کیا۔
فیصلے میں کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل کا یہ اعتراض درست نہیں، سنگل بینچ کے فیصلے میں مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ 2 رکنی بینچ نے21اگست کوحکومت کی اپیل خارج کرنےکافیصلہ سنایاتھا۔
لاہور ہائیکورٹ کا پرویزالٰہی کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔