Monday, December 23, 2024
ہومدنیاچینی صدر کے پسندیدہ تاریخی حوالےکا دوسرا سیزن جنوبی افریقہ میں نشر کر دیا گیا

چینی صدر کے پسندیدہ تاریخی حوالےکا دوسرا سیزن جنوبی افریقہ میں نشر کر دیا گیا

سیزن جوہانسبرگ کے منڈیلا اسکوائر کی بڑی سکرین پر نشر کیا گیا
وکٹو ریہ ()

چین کے صدر شی جن پھنگ کی 15 ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت اور جنوبی افریقہ کے سرکاری دورے کے موقع پر، چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ “شی جن پھنگ کے پسندیدہ تاریخی حوالے ” کا دوسرا سیزن جنوبی افریقہ کے سب سے بڑے شہر جوہانسبرگ کے منڈیلا اسکوائر کی بڑی سکرین پر نشر کیا گیا جس نے بڑے پیمانے پر مقامی باشندوں اور سیاحوں کی توجہ حاصل کی۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
شی جن پھنگ کے پسندیدہ تاریخی حوالے” کا دوسرا سیزن 20 اگست سے 38 افریقی ممالک کے 62 مین اسٹریم میڈیا میں انگریزی، فرانسیسی، عربی، ہوسا، کسوہیلی اور دیگر زبانوں میں نشر کیا جا چکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔