یہ پروگرام افریقہ کے 38 ممالک کے 62 مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا جائے گا
بیجنگ ()
15 ویں برکس سربراہ اجلاس میں چینی صدر شی جن پھنگ کی شرکت اور جنوبی افریقہ کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے انگریزی، فرانسیسی، عربی، ہوسا، کسواہیلی اور دیگر زبانوں میں تیار کردہ “شی کے پسندیدہ تاریخی حوالے” کے دوسرے سیزن کی نشریات کی افتتاحی تقریب 20 اگست کو جوہانسبرگ میں منعقد ہوئی۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق یہ پروگرام افریقہ کے 38 ممالک کے 62 مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا جائے گا۔ “شی کے پسندیدہ تاریخی حوالے” کے دوسرے سیزن میں صدر شی کی اہم تقاریر، مضامین اور گفتگو میں حوالہ دی گئی قدیم چینی کتابوں اور کلاسیکی اقتباسات کو منتخب کیا گیا ہے۔
چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال صدر شی جن پھنگ کے افریقہ کے حقیقی اور مخلص پالیسی تصور اور راستبازی اور مفادات کے درست تصور کی تجویز کی 10 ویں سالگرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ نے “شی کے پسندیدہ تاریخی حوالے” کا دوسرا سیزن افریقی سامعین کے لیے پیش کیا، اور انہیں یقین ہے کہ یہ کام افریقی دوستوں کے لئے ملک پر حکمرانی کے بارے میں صدر شی کی سوچ کو سمجھنے، چینی ثقافت، چینی دانش مندی اور چینی جذبے کو بہتر طور پر سمجھنے اور چینی قوم کی جدید تہذیب کی تعمیر کے عمل کو گہرائی سے سمجھنے کے لئے ایک نیا در کھول سکتا ہے۔
چینی صد رکے پسندیدہ تاریخی حوالے کا دوسرا سیزن افریقہ میں نشر کر دیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔