Monday, December 23, 2024
ہومپاکستاندریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، بڑا ریلا وہاڑی پہنچ گیا

دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، بڑا ریلا وہاڑی پہنچ گیا

دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، بڑا ریلا وہاڑی پہنچ گیا، عارضی حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا، ہیڈ سلیمانکی پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 46 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، قصور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج امدادی کاموں میں مصروف ہے۔
دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح 22 فٹ پر برقرار ہے، ولے والا کے 20 سے زائد دیہات متاثر ہیں، ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا، لوگوں کی مال مویشیوں کے ساتھ نقل مکانی جاری ہے۔
دریائے ستلج میں سیلاب کا بڑا ریلہ ضلع وہاڑی کی حدود میں داخل ہوگیا، عارضی حفاظتی بند ٹوٹنے سے قریبی آبادیوں میں سیلاب آگیا، پاک فوج، ریسکیو ٹیمیں لوگوں اور مویشیوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی میں مصروف ہیں۔
بھارتی سیلابی ریلہ دریائے ستلج اور پاکپتن کے مقام پر اوور فل وکرگیا، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں۔
گنڈا سنگھ والا قصور پر پانی 2 لاکھ کیوسک کی حد سے کم ہوگیا، ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک کے ساتھ اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے، سلیمانکی بیراج اوکاڑہ پر ایک لاکھ 54 ہزار کیوسک کے ساتھ اونچے درجے کا سیلابی ریلہ ریکارڈ ہوا۔
ہیڈ اسلام بہاولپور پر بہاؤ 30 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، بھارت کے ہریکے بیراج پر پانی کی سطح میں کمی جاری ہے، پاکستان کی طرف بہاؤ ڈیڑھ لاکھ کیوسک سے کم ہوگیا۔
اوکاڑہ میں دریائے ستلج ہیڈ سلیمانکی کے مقام سے اس وقت ایک لاکھ 67 ہزار 514 کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے، پانی سے 127 دیہات متاثر ہوئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔