Tuesday, September 17, 2024
ہومپاکستانپی ٹی آئی اراکین کے استعفوں سے متعلق درخواست غیر مؤثر قرار دیکر خارج

پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں سے متعلق درخواست غیر مؤثر قرار دیکر خارج

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے استعفوں سے متعلق درخواست غیر مؤثر قرار دیکر خارج کر دی۔
پی ٹی آئی کے استعفوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔
شاہد اورکزئی نے 2014 میں پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ 2013 کی اسمبلی معیاد پوری کرکے ختم ہو چکی ہے، استعفے سے متعلق درخواست غیر موثر ہو چکی ہے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست غیر مؤثر قرار دےکرخارج کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔