Friday, December 13, 2024
ہومبریکنگ نیوزالیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے مالی گوشوارے طلب کرلیے

الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے مالی گوشوارے طلب کرلیے

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے 29 اگست تک مالی سال 2022-23 کے گوشوارے طلب کرلیے، الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ سیاسی جماعت کی آڈٹ رپورٹ پارٹی سربراہ کی جانب سے مجاز عہدیدار سے دستخط شدہ ہو۔الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ سالانہ آمدنی اور اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع، اثاثے اور واجبات کی تفصیلات جمع کرائی جائیں۔گوشواروں کی تفصیلات الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق فارم ڈی پر جمع کرائی جائیں گی۔ ترجمان الیکشن کے مطابق پرنٹ شدہ فارم الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد اور صوبائی الیکشن کمشنرز کے دفاتر میں مفت دستیاب ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔