اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں عام انتخابات کے جلد انعقاد کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
دونوں کے درمیان ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی اور جلد الیکشن کرانے اور اس میں حائل رکاوٹوں، مردم شماری کے معاملات پر بات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے الیکشن کے انعقاد میں آئین کی شقوں پر عمل درآمد پر زور دیا جب کہ الیکشن کمیشن نے چیف جسٹس کو اپنے مسائل سے آگاہی دی۔
چیف جسٹس سے چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات، عام انتخابات پر بات چیت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔