Saturday, June 28, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزفیس بک متنازع پوسٹ تفتیش، خواجہ حارث ایف آئی اے کے سامنے پیش نہیں ہوئے

فیس بک متنازع پوسٹ تفتیش، خواجہ حارث ایف آئی اے کے سامنے پیش نہیں ہوئے

راولپنڈی: سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور کی فیس بک متنازع پوسٹ کی تفتیش میں طلبی کے باوجود پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل خواجہ حارث ایف آئی اے کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل جج ہمایوں دلاور کی فیس بک متنازع پوسٹوں کے حوالے سے تفتیش کررہا ہے، اس ضمن میں گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا سے 8 گھنٹے طویل تفتیش کی گئی۔

ایف آئی اے نے گزشتہ شب چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا تاہم وہ آج تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے سینئر وکیل خواجہ حارث کو بیان ریکارڈ کرنے لیے آج دن دوبجے کے لیے طلب کررکھا تھا لیکن دفتری اوقات کار ختم ہونے تک خواجہ حارث انکوائری میں پیش نہیں ہوئے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو فیس بک کی متنازع پوسٹوں کی انکوائری دو ہفتوں میں مکمل کر کے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔