اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے دورانِ قید چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بدترین انتقام کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔
کور کمیٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جان کو خطرات لاحق ہیں، چیئرمین تحریک انصاف کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کے فوری بندوبست کا پر زور مطالبہ کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی نے مجرموں کے راج کے اختتام پر 10 اگست کو یومِ تشکر و نجات منانے کا اعلان بھی کردیا۔