لاہور،وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے رہنما و وفاقی وزیر نوید قمر کے حوالے سے تعریفی کلمات کہے اور انہیں مسلم لیگ (ن) میں بھیجنے کا کہہ دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے الوداعی خطاب کیا۔ خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ نوید قمر تو کمال کے آدمی ہیں اور بہت کام والے آدمی ہیں، بلاول بھٹو زرداری نوید قمر کو ن لیگ میں بھیج دیں۔
وزیر اعظم کے نوید قمر سے متعلق اس جملے پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔اپنی نشست پر موجود پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جواب دیا کہ وزیر اعظم صاحب آپ اس طرف آجائیں۔ خیال رہے کہ نوید قمر کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی سے ہے اور وہ اتحادی حکومت میں وزیر تجارت ہیں۔