Sunday, October 20, 2024
ہومپاکستانرضوانہ کے کچھ زخم گہرے ہونے پر انھیں صاف کرنے کے لیے بچی کو بے ہوش کرنا پڑا: میڈیکل بورڈ

رضوانہ کے کچھ زخم گہرے ہونے پر انھیں صاف کرنے کے لیے بچی کو بے ہوش کرنا پڑا: میڈیکل بورڈ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بدترین تشدد کی شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کے جسم پر لگے زخم اتنے گہرے تھے کہ انھیں‌ صاف کرنے کے لیے ڈاکٹروں کو اسے بے ہوش کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق تشدد کی شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کا لاہور کے جنرل اسپتال میں علاج جاری ہے، سربراہ میڈیکل بورڈ پروفیسر جودت سلیم نے بتایا کہ رضوانہ کو بے ہوش کر کے اس کے زخموں کی گہرائی سے صفائی کر دی گئی ہے۔
انھوں نے کہا کچھ زخم کافی گہرے تھے، جنھیں صاف کرنے کے لیے بچی کو بے ہوش کرنا پڑا، بچی کے ہوش میں آنے کے بعد آپریشن تھیٹر سے اسے دوبارہ آئی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے۔
پروفیسر جودت کے مطابق بچی کی حالت پہلے سے بہتر ہو رہی ہے، انھوں نے کہا رضوانہ کی طبیعت میں بہتری کے آثار نظر آ رہے ہیں۔ پروفیسر جودت نے مزید بتایا کہ بچی کو زہر دیا گیا یا نہیں، رپورٹ سوموار کو آئے گی تو معلوم ہو سکے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔