Sunday, October 20, 2024
ہومپاکستاننئی مردم شماری پنجاب کے سیاسی حقوق پر بہت بڑا ڈاکا ہے، فواد چودھری

نئی مردم شماری پنجاب کے سیاسی حقوق پر بہت بڑا ڈاکا ہے، فواد چودھری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ نئی مردم شماری پنجاب کے سیاسی حقوق پر بہت بڑا ڈاکا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے کہا کہ کیا ہوا کہ پنجاب کی آبادی اتنی کم ہوگئی کہ قومی اسمبلی کی 8 نشستیں کم ہوگئیں؟ جہلم اور چکوال جیسے اضلاع صرف ایک نشست کے اضلاع بن جائیں گے۔


انہوں نے کہا کہ ملتان، لاہور اور گوجرانوالہ کو بھی نشستیں کھونی پڑیں گی، اب خود اس مردم شماری کو عدالت میں چیلنج کروں گا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے سیاستدانوں کا رویہ مایوس کن ہے، نہ طریقہ کار پر بحث ہوئی نہ نتائج کی شفافیت کا پتہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔