Friday, September 20, 2024
ہومتازہ ترینوزیر اعظم شہباز شریف آج نوشہرہ کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم شہباز شریف آج نوشہرہ کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم شہباز شریف آج خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج دورہ نوشہرہ کے دوران رشکئی اکنامک زون فیز ون کا افتتاح کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ اکنامک زون کی افتتاحی تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا، نگران وزیر اعلیٰ اور وزراء بھی شرکت کریں گے جبکہ متعلقہ حکام منصوبے سے متعلق وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دیں گے۔
خیال رہے کہ رشکئی اکنامک زون بھی سی پیک منصوبے کا حصہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔