Friday, September 20, 2024
ہومبریکنگ نیوزلاہور ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی آئی کو مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کا حکم واپس

لاہور ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی آئی کو مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کا حکم واپس

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مقدمات میں گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم واپس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے پنجاب کے کیسز یکجا کرنے اور کارروائی روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عالیہ نیلم نے سابق وزیراعظم کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل چیئرمین پی ٹی آئی انتظار حسین نے کہا کہ سینئر وکیل دستیاب نہیں مہلت دی جائے اور عدالت تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم واپس نہ لے۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مقدمات میں گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم واپس لے لیا اور درخواست کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف پنجاب بھر میں درج کیسز یکجا کرنے کی استدعا کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔