اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 3 صفحات پر مشتمل کیس کا تحریر حکمنامہ جاری کیا۔
عدالتی حکمانے کے مطابق فواد چودھری کی یقین دہانی پرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کئے، وکیل درخواست گزار نے بتایا قابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل نہیں ہوئی۔
عدالت کا کہنا تھا کہ وارنٹ گرفتاری معطلی کا آرڈر 20 جولائی کے بعد ازخود غیر مؤثر ہو جائے گا، فواد چودھری 20 جولائی کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں اور الیکشن کمیشن کی کارروائی کی مصدقہ کاپی جمع کرائیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نےعدم پیشی پر فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے۔
فواد چودھری کے وارنٹ معطل، توہین الیکشن کمیشن کیس کا تحریری حکم نامہ جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔