Thursday, June 26, 2025
spot_img
ہومپاکستانلندن سے چوری ہو کر کراچی سے برآمد قیمتی گاڑی بلغاریہ کے سپرد کرنے کا فیصلہ

لندن سے چوری ہو کر کراچی سے برآمد قیمتی گاڑی بلغاریہ کے سپرد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (سب نیوز)لندن سے چوری ہونے والی 35 کروڑ روپے مالیت کی بینٹلے وی ایٹ کاربلغاریہ کے سفارت خانے کے سپرد کی جائے گی۔
کسٹمز ایپلیکنٹ ٹربیونل نے سفارتخانے کی جانب سے تحریری انکار کی صورت میں گاڑی وزارت خارجہ کے سپرد کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔گاڑی سفارتخانے یا وزارت خارجہ کے سپرد کیے جانے کے لیے برطانوی ایجنسی اور سینٹرل نیشنل بیورو کے علم میں لانا بھِی ضروری قرار دیا گیا ہے۔
کسٹم ایپلیکنٹ ٹربیونل کراچی نے حوالگی کا حکم مقدمے میں نامزد افراد کی کسٹم اپیل مسترد کرتے ہوئے جاری کیا۔حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ گاڑی کسی بھی صورت چوری کر کے پاکستان منتقل کرنے والوں کے حوالے نہ کی جائے۔واضح رہے کہ بیش قیمت بینٹلے کارستمبر 2020میں برطانوی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر ڈیفنس فیز 2 کے بنگلے سے برآمد کی گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔