Saturday, June 28, 2025
spot_img
ہومپاکستانایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون عہدے سے مستعفی ہو گئے

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون عہدے سے مستعفی ہو گئے

اسلام آباد (سب نیوز)ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے اپنا استعفی صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوادیا۔
اس حوالے سے جہانگیر جدون کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر عہدے سے مستعفی ہوا۔بتایا گیا ہے کہ جہانگیر جدون کافی متحرک وکیل رہے ہیں اور انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاق کے اہم کیسز کی نمائندگی کی جن میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس بھی شامل ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف کیسز میں بھی وہ وفاقی کی نمائندگی کرتے رہے ہیں اور وہ کافی ٹھوس دلائل دیتے رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔