اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق ادا نہیں کر رہا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان دوحا معاہدے کی پاسداری بھی نہیں کر رہا۔
وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ 50،60 لاکھ افغانوں کو حقوق کے ساتھ پاکستان میں 40،50 سال سے پناہ میسر ہے جبکہ پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کو افغان سر زمین پر پناہ گاہیں میسر ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی، پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنے وسائل بروئے کار لائے گا۔
افغانستان ہمسائےکا حق ادا کر رہا ہے نہ دوحہ معاہدےکی پاسداری : خواجہ آصف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔