لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے دور میں سیکریٹری پنجاب اسمبلی کے عہدے پر فائز محمد خان بھٹی نے لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔
محمد خان بھٹی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا، دوران ریمانڈ کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے کسی تفتیش کی مزید ضرورت نہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست ضمانت بعداز گرفتاری منظور کرے۔
محمد خان بھٹی نے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کر دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔