Saturday, June 28, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزاسد قیصر بھی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے

اسد قیصر بھی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر بھی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے اور اُن کے خلاف محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسد قیصر کے خلاف پی ٹی آئی کی دور حکومت میں محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ صوابی تھانے درج کرلیا جس میں سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی، سابق وزیراعلیٰ کے مشیر عبدالکریم خان اور ڈپٹی ای ڈی او کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔صو
ابی تھانے میں مقدمہ اینٹی کرپشن صوابی کے آفیسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کے مطابق پی ٹی آئی دور میں سیاسی مداخلت پر میرٹ کے برعکس بھرتیاں ہوئیں، محکمہ تعلیم کا ریکارڈ چیک کرنے بے ضابطگیاں پائی گئیں۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق غیر قانونی بھرتیوں کے باعث قومی خزانہ کا 1 کروڑ اور 78 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔