لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بینکنگ کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد سابق وزیراعلیٰ اور پی ٹی آئی صدر پرویز الٰہی کی جانب سے ضمانتی مچلکے جمع کروا دیئے گئے۔
سابق وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے رہائی کی کوششیں تیز ہوگئیں۔ ایف آئی اے بنکنگ کورٹ میں ضمانتی مچلکے جمع کروا دیئے گئے۔
ضمانتی مچلکے کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ مچلکوں کی جانچ پڑتال کے بعد پرویز الٰہی کی روبکار جاری کردی جائےگی۔
روبکار جیل حکام کو موصول ہوتے ہی چودھری پرویزالٰہی کو آج رہائی مل جائے گی۔
پرویز الٰہی کی آج رہائی کا امکان، ضمانتی مچلکے جمع کروا دیے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔