Monday, June 30, 2025
spot_img
ہومپاکستانپرویزخٹک نے عمران کیخلاف باتیں نہیں کیں، ان سے منسوب بیانات جھوٹ ہیں، بیٹا اشتیاق خٹک

پرویزخٹک نے عمران کیخلاف باتیں نہیں کیں، ان سے منسوب بیانات جھوٹ ہیں، بیٹا اشتیاق خٹک

پشاور (سب نیوز)سابق وزیردفاع پرویزخٹک کے بیٹے اشتیاق خٹک نے والد کے نام سے منسوب تمام بیانات جھوٹ قرار دے دیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں اشتیاق خٹک کا کہنا تھاکہ پرویز خٹک عنقریب سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہاکہ والد پرویزخٹک نے عمران خان کیخلاف باتیں نہیں کیں۔
ان کا کہنا تھاکہ میرے والد کے نام سے منسوب تمام بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ اچھا وقت گزرا، اس کے خلاف باتیں کیوں کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔