Monday, June 30, 2025
ہومپاکستانصدر مملکت نے 3ایڈیشنل ججوں کی مدت ملازمت میں 6 ماہ توسیع کی منظوری دیدی

صدر مملکت نے 3ایڈیشنل ججوں کی مدت ملازمت میں 6 ماہ توسیع کی منظوری دیدی

اسلام آباد(سب نیوز)صدر مملکت عارف علوی نے پشاور ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں کی مدت میں 6 ماہ توسیع کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان کی مدت میں توسیع کی منظوری دی، صدر عارف علوی نے جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال کی مدت میں بھی توسیع کی منظوری دے دی۔مدت ملازمت میں توسیع کا اطلاق 18 جولائی 2023 سے ہو گا، صدر مملکت نے توسیع کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔