Monday, February 3, 2025
ہومپاکستانالیکشن 12 نومبر سے آگے نہیں جانے چاہئیں: نیئر بخاری

الیکشن 12 نومبر سے آگے نہیں جانے چاہئیں: نیئر بخاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ الیکشن 12 نومبر سے آگے نہیں جانے چاہئیں۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے نیئر بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مؤقف بہت واضح ہے کہ آئینی طور پر ساٹھ دن بعد الیکشن ہونے چاہیئں، تو اس حساب سے الیکشن 12 نومبر سے آگے نہیں جانے چاہئیں۔
انھوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی کے لیے ضروری ہے انتخابات وقت پر ہوں، رہنما پیپلز پارٹی نیئر بخاری کے مطابق چوں کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے اس لیے مولانا فضل الرحمان جو شکوہ کر رہے ہیں وہ ن لیگ جانے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اعلان کر دیا ہے کہ آئندہ ماہ اقتدار نگراں حکومت کو سونپ دیا جائے گا، قوم سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ 15 مہینوں میں ہم نے 4 سال کی بربادیوں کا ملبہ صاف کیا، بارودی سرنگیں ہٹائیں، سازشوں کی آگ بجھائی، سیاست نہیں کی، ریاست کی حفاظت کی۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے پندرہ ماہ میں ووٹ بینک نہیں اسٹیٹ بینک کی فکر کی ہے، معاشی بحالی میں بڑی رکاوٹ سابق حکومت کا آئی ایم ایف معاہدہ تھا جسے انھوں نے توڑ کر ملک دیوالیہ ہونے کے کنارے پہنچایا، لیکن ہماری کوششوں سے ڈیفالٹ کا خطرہ اور ناپاک سازشیں مٹی میں مل گئیں، اب ایک ہی راستہ ہے کہ آئیں کشکول توڑ دیں، اور مقروض رہنا چھوڑ دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔