Tuesday, January 28, 2025
ہومتازہ ترینسرگودھا میں چلتی وین میں سلنڈر پھٹ گیا، 7 افراد جھلس کر جاں بحق

سرگودھا میں چلتی وین میں سلنڈر پھٹ گیا، 7 افراد جھلس کر جاں بحق

سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے شہر سرگودھا میں سڑک پر وین میں سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں بھلوال کوٹ مومن روڈ پر ایک چلتی وین میں سلنڈر پھٹ گیا، جس کے باعث سات مسافر جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ وین حادثے میں جھلس کر متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے ہیں، جنھیں طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر وین میں سلنڈر سے گیس لیکج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔