Thursday, October 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزن لیگ کی جنرل کونسل کا اہم اجلاس ،نوازشریف ،شہبازشریف صدارت کریں گے

ن لیگ کی جنرل کونسل کا اہم اجلاس ،نوازشریف ،شہبازشریف صدارت کریں گے

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا ۔
اجلاس پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹریٹ، چک شہزاد میں دوپہر اڑھائی بجے ہوگا ۔


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف، پارٹی صدر محمد شہبازشریف اجلاس کی صدارت کریں گے ۔
مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز بھی اجلاس میں شریک ہوں گے ،اجلاس میں پارٹی کی مرکزی قیادت، عہدیدار اور راہنما شرکت کریں گے۔
اجلاس میں انٹرا پارٹی الیکشن ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔