Thursday, October 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزنو منتخب میئر کراچی مرتضی وہاب کا تحریک انصاف کے غیر حاضر ارکان سے اظہارِ لاتعلقی

نو منتخب میئر کراچی مرتضی وہاب کا تحریک انصاف کے غیر حاضر ارکان سے اظہارِ لاتعلقی

کراچی:کراچی کے نو منتخب میئر کراچی مرتضی وہاب نے گفتگو کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنے کی دعوت دے دی ۔ میئر کراچی منتخب ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے جماعت اسلامی کے الزامات مسترد کیے اور تحریک انصاف کے غیر حاضر ارکان سے اظہارِ لاتعلقی کیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ تحریک انصاف کے ارکان کہاں غائب ہوگئے تو انہوں نے جیبوں میں ہاتھ ڈال کر کہا ان کے پاس تو نہیں ہیں۔

علاوہ ازیں سندھ کے صوبائی وزرا نے بھی جماعت اسلامی پر اظہارِ برہمی کیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کو غنڈہ گردی والی سیاست ختم کرنی چاہیے ، آپ سے بھی بڑے بڑے غنڈے شہر میں آئے، آپ نے دیکھ لیا بڑے بڑے غنڈوں نے بھی توبہ کی، جماعت اسلامی پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر کام کرے ، سلطان راہی بننے کی کوشش نہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے فیصلہ دے دیا کہ وہ ترقیاتی کام کرنے والوں کے ساتھ ہیں ، ہر ضلع میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی اراکین سے رابطہ ضرور کیا تھا لیکن انہوں نے کہا تھا کہ وہ کسی کو ووٹ نہیں دیں گے۔ میئر کراچی کے لیے پیپلزپارٹی کے امیدوار مرتضی وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم کے درمیان ہوا جس میں مرتضی وہاب کو 173 ووٹ ملے جب کہ حافظ نعیم کو 160 ووٹ ملے، اس طرح مرتضی وہاب 13 اضافی ووٹ لے کر میئر کراچی منتخب ہوگئے تاہم نتائج کا حتمی اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔