Thursday, October 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزپنجاب میں کوئی کام نہیں ہو رہا، الیکشن میں مشکل ہوگی، پی پی عہدیداروں کی بلاول سے شکایت

پنجاب میں کوئی کام نہیں ہو رہا، الیکشن میں مشکل ہوگی، پی پی عہدیداروں کی بلاول سے شکایت

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداروں نے پنجاب کی نگران حکومت سے متعلق شکایات سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداروں نے بلاول بھٹو زرداری کو شکایت لگائی ہے کہ پارٹی کا کوئی کام نہیں ہو رہا جس سے ہمیں الیکشن میں مشکل ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عہدیداروں نے بلاول بھٹو زرداری سے شکایت لگائی کہ پیپلز پارٹی کا کام ہو تو نگران حکومت سارا قانون سامنے رکھ دیتی ہے اور دوسری پارٹی کے لیے آنکھیں بند کر لی جاتی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عہدیداروں نے بلاول بھٹو زرداری سے یہ شکایت بھی لگائی کہ آصف زرداری کی آمد پر لاہور میں لگائے گئے بینرز بھی اتار دیے گئے تھے۔ دوسری جانب ذرائع ایوان وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی دبئی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں، محسن نقوی کا دبئی میں سابق صدرآصف زرداری کی عیادت کرنیکا امکان ہے۔ اس حوالے سے نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ وزیراعلی محسن نقوی کی آصف زرداری سے ملاقات کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے، پنجاب کابینہ کا سیاسی معاملات سے کوئی نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔