Thursday, October 17, 2024
ہوماسلام آبادرول آف لا ء قائم کرنے کے لیے لاانفورسمنٹ ایجنسیز کا کردار اہم ہے: ایس ڈی پی او ملک اللہ یار

رول آف لا ء قائم کرنے کے لیے لاانفورسمنٹ ایجنسیز کا کردار اہم ہے: ایس ڈی پی او ملک اللہ یار

راولپنڈی( انٹرویوآفتاب بھٹی) کسی بھی معاشرے میں رول آف لا قائم کرنے کے لیے لاانفورسمنٹ ایجنسیز کا رول بڑا اہم ہوتا ہے۔ پولس بھی انہیں ایجنسیز میں شامل ایک محکمہ ہے۔ پولیس بنیادی طور پر ویلفیئر ریاستوں میں محافظ کا کردار ادا کرتی ہے مگر نوآبادیاتی نظام میں پولس استعمار کی فسطائیت کا پرچار کرنے کے لئے استعمال کی جاتی تھی۔ وطن عزیز میں چونکہ آج بھی نیو کلونیل جیسا کنسپٹ موجود ہے اس لئے ہماری عوام اور پولیس کا رشتہ خوف اور عدم اعتمادی کا ہے۔

اس کی اپنی ایک تاریخ ہے۔ حسن ناصر کی شہادت کا دوش ہو یا صلاح الدین کی موت کا معاملہ یا چاہے وہ سانحہ ساہیوال جیسا دلخراش واقعہ ہو، ہر بار جنتا میں پولیس کے تشخص پر کاری ضرب لگی۔ ایس ڈی پی او ملک اللہ یار نے سب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 25 مئی کو بطور ایس ڈی پی او نیو ٹان سرکل راولپنڈی کا چارج سنبھالا۔ نیو ٹان سرکل میں ضلع راولپنڈی کے دیگر سرکلز کی مناسبت سے شرح کرائم زیادہ ہے۔ رواں سال میں آج تک 5 ہزار سے زائد مقدمات رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ جن میں زیادہ تر مقدمات راہبری، وہیکل چوری اور اسٹریٹ کرائم سے متعلق ہیں۔

بطور ایس ڈی پی او چارج سنبھالنے کے بعد سرکل کے وسائل اور نفری کا جائزہ لیا گیا اور محدود وسائل کو موثر طریقہ سے استعمال کرتے ہوئے کرائم پاکٹس کا تعین کرکے گشت پلان اور سنیپ چیکنگ کو ترتیب دیا گیا ۔اس کے لئے ڈولفن فورس اور محافظ سکارڈ کی خدمات بھی حاصل کی گئیں اور روزمرہ کی بنیاد پر پٹرولنگ اور چیکنگ کو یقینی بناتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں کافی حد تک کنٹرول کر لیا گیا ہے۔ مقدمات میں ٹریس کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں ۔ جو پانچ گینگز کی گرفتاری عمل میں لا چکی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کمیونٹی پلاسنگ پر عملدرآمد کرتے ہوئے معاشرے کے ہر طبقہ سے میٹنگز جاری ہیں اور پولیس عوامی رابطہ کا آغاز کر چکی ہے تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان خوف دور کیا جائے اور ایک اعتماد کا رشتہ قائم ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے مال و جان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور سائلین کی داد رسی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے میں خود سوسائٹی کے مختلف طبقہ فکر سے ملاقات کر رہا ہوں اور عوام الناس کے لئے میرے آفس کا دروازہ ہر وقت کھلا ہے۔ اپنی حالیہ تعیناتی کے دوران کمیونٹی پلاسنگ، انسداد جرائم، پٹرولنگ، پلان کے ساتھ ساتھ سنگین مقدمات کی یکسوء پر بھی خصوصی توجہ دی گئی جو تھانہ صادق آباد میں اندھے قتل کے دو مقدمات جن میں (ٹرانسجینڈر) کو قتل کیا گیا تھا ۔ان مقدمات میں ملزم ٹریس کر کے بعد میں برآمدگی چالان کیا گیا ہے ۔ اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جو گزشتہ 20 دنوں میں سرکل ہذا میں بھاری مقدمات میں منشیات برآمد کر کے رجسٹرڈ کئے گئے ہیں ۔اور ناجائز اسلحہ کے 16 مقدمات درج ہوئے ہیں۔ آخر میں سب نیوز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بہت اچھا عمل ہے کہ عوام اور پولیس سے خوف ختم کرنے کے لئے سب نیوز نے بیڑا اٹھایا ہے اور ہم سب نیوز کے پلیٹ فارم سے اس خوف کو دور کرنے میں آپ کے ساتھ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔