لاہور: ملک میں سیاسی منظر نامے پر بڑی پیش رفت ہوگئی، جہانگیر ترین نے سابق سینئر صوبائی عبدالعلیم خان کے گھر پر ان سے ملاقات کی۔
علیم خان کی طرف سے جہانگیرترین اوران کیساتھیوں کیاعزازمیں ظہرانہ دیا گیا۔ ظہرانے میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی موجودہ اورسابقہ شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سینئر سیاستدان اسحق خاکوانی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری، شعیب صدیقی، سعید اکبر نوانی نے بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق اگلے72گھنٹوں میں جہانگیرترین اہم سیاسی رہنما ئوں کیساتھ پریس کانفرنس کرینگے، جس میں نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کر دیا جائے گا۔پریس کانفرنس میں جہانگیرترین کے ہمراہ تحریک انصاف سے تعلقی کرنیو الے سیا ست دان بھی موجودہونگے۔ جہانگیر ترین جلد ہی الیکشن کمیشن میں نئی پارٹی کی رجسٹریشن کی درخواست جمع کروائیں گے۔