Tuesday, July 8, 2025
ہومپاکستانحکومت نے 6 ماہ سے اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے اسد عمر

حکومت نے 6 ماہ سے اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے اسد عمر

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت نے 6 ماہ سے اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے، سیاسی سرگرمیاں کرنے پر مقدمات کرکے بے گناہ سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر اسلام آباد ریجن علی نواز اعوان اور انصاف لائرز فورم کے ارکان بھی ان کے ہمراہ تھے، پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر پی ٹی آئی کے 509 افراد گرفتار کییگئے جن کا جرم عمران خان سے محبت تھا انہیں سمجھنا چاہیے کہ گرفتاریوں اور ہراساں کرنے سے تحریکیں ختم نہیں ہوتیں ایک طرف وفاقی حکومت آئین و قانون کے پر کاربند ہونے کی بات کرتی ہے اور دوسری طرف گزشتہ 6 ماہ سے اسلام آباد میں پر امن سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے پر امن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے اسد عمر نے کہا کہ آئین کی ایک شق ٹوٹنے کا مطلب پورا آئین ٹوٹنا ہے انہوں نے کہا کہ ہفتے کی شام ہم سپریم کورٹ سے اظہارِ یکجہتی کے لئے پر امن ریلیاں نکال رہے ہیں مگر اسلام آباد انتظامیہ ہمیں اجازت نہیں دے رہی اگر انہیں روٹ یا کسی اور بات پر اعتراض ہے تو ہم اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد میں ریلی کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر دی ہے اور ہمیں توقع ہے کہ ہمیں ہمارا آئینی حق دیا جائے گا اسد عمر نے کہا کہ سپریم کورٹ آئین کا دفاع کررہی ہے پاکستان کے ہر شہری کو اپنی سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر سپریم کورٹ سے اظہارِ یکجہتی کرنا چاہیے یہ کسی سیاسی جماعت کا ایجنڈا نہیں آئین کے تحفظ کا مسئلہ ہے
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے صدر اسلام آباد ریجن علی نواز اعوان نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ گارنٹی دے تو ہم آگے بڑھنے کو تیار ہیں پی ڈی ایم کی دونوں بڑی پارٹیوں پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ 2008 میں نواز شریف الیکشن بائیکاٹ کے اے پی ڈی ایم کے فیصلے کے خلاف گئے
زرداری نے معاہدہ کرکے کہا کہ یہ کون سی قرآن کی آیت ہے جس پر عمل ضروری ہے علی اعوان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ 14 مئی سے پہلے اسمبلیاں توڑنے کا تھا مگر پی ڈی ایم مسلسل الیکشن سے بھاگ رہی ہے الیکشنز سے بھاگنے کا مطلب عمران خان کا ڈر ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو یقینی بنانا چاہیے کہ14 مئی کو الیکشنز ہوں اگر ابھی الیکشن نہ ہوا تو آئندہ کے لیے بدتر مثال قائم ہو جائے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔