اسلام آباد:توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نااہلی اور ڈی سیٹ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہونے والی سماعت کے موقع پر عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل علی ظفر جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے خالد اسحاق پیش ہوئے۔
خالد اسحاق نے عدالت سے میانوالی کی نشست پر ضمنی الیکشن روکنے کی درخواست پیش کی جس کو منظور کرتے ہوئے ضمنی الیکشن روکنے کے حکم میں 11 مئی تک توسیع کر دی گئی۔
چیف جسٹس نے علی ظفر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سیکنڈ کا کیس ہے لیکن پتہ نہیں اس میں دیر کیوں ہو رہی ہے؟
جس پر علی ظفر نے بتایا کہ اصل ایشو یہ ہے کہ یہ ایک متفرق درخواست ہے اور یہ معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں فل بینچ کے سامنے بھی ہے۔
اس پر چیف جسٹس کی جانب سے پوچھا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ میں کیس کب لگا ہوا ہے؟
اس کے جواب میں علی ظفر نے 19 مئی کی تاریخ بتائی۔
بعدازاں عدالت نے سماعت 11 مئی تک ملتوی کر دی۔
توشہ خانہ کیس میں نااہلی، عمران خان کی درخواست پر سماعت 11 مئی تک ملتوی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔