Saturday, February 15, 2025
ہومشوبزسلمان خان کی ایکشن تھرلر فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان 'کا ٹریلر جاری

سلمان خان کی ایکشن تھرلر فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان ‘کا ٹریلر جاری

ممبئی: مداحوں کا طویل انتظار ختم بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی ایکشن تھرلر کامیڈی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
ٹریلر میں سلمان خان اور پوجا ہیگدے کے درمیان مزاحیہ اور رومانوی نوک جھوک دکھائی گئی ہے۔
اس فلم میں بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے ایک ایسے شخص کا کردار ادا کیا ہے جس کا مقصد معاشرے کو جرائم سے پاک کرنا ہے۔
کسی کا بھائی کسی کی جان کی ہدایتکاری فرحاد سمجی نے کی ہے جبکہ اس میں سلمان خان اور پوجا ہیگدے کے علاوہ دیگر کاسٹ میں تیرے نام کی ہیروئن بھومیکا چاولہ، وجیندر سنگھ، شہناز گل، جیسی گل اور پلک تیواری بھی شامل ہیں۔


دبنگ خان کی یہ فلم 21 اپریل عید الفطر کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔