Tuesday, March 11, 2025
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم شہباز شریف کا کل وفاقی کابینہ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کا کل وفاقی کابینہ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )موجودہ ملکی سیاسی اور آئینی بحران میں وزیراعظم متحرک ہو گئے، شہباز شریف نےکل وفاقی کابینہ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس چھٹی کے روز دن 2 بجے ہو گا، وزیراعظم ہا ئو س میں ہونیوالے اجلاس میں شہباز شریف لاہور سے ویڈیو لنک پر صدارت کریں گے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم قومی امور پر مشاورت کی جائے گی، فی الحال اجلاس کا ایجنڈا جاری نہیں کیا گیا، ان ٹیبل فراہم کیا جائے گا، اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائیگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی بحران سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہو گی، جسٹس اطہر من اللہ کے اختلافی نوٹ کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا ۔اجلاس میں صدر مملکت کی جانب سے بل واپس بھیجنے کے معاملے پر بھی لائحہ عمل طے کیا جائے گا، موجودہ ملکی حالات میں وفاقی کابینہ کا سخت فیصلے کرنے کا پلان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔