Tuesday, March 11, 2025
ہومUncategorizedچین سائنسی رویے سے کووڈ-۱۹ کا سراغ لگانے کا کام کر رہا ہے،چین کی ریاستی کونسل

چین سائنسی رویے سے کووڈ-۱۹ کا سراغ لگانے کا کام کر رہا ہے،چین کی ریاستی کونسل

چینی سائنسدان دنیا کے ساتھ تحقیقات کے نتائج بانٹتے رہتے ہیں
بیجنگ ()
چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں نیشنل ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن ایڈمنسٹریشن کے نائب سربراہ اور چائنا سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے سربراہ شین ہونگ بینگ نے کووڈ-۱۹ کا سراغ لگانے سے متعلق کام سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ تین برسوں میں چین سائنسی رویے سے کووڈ-۱۹ کا سراغ لگانے کا کام کرتا آرہا ہے۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق
انہوں نے کہا کہ وبا پھوٹنے کے بعد چین نے فوراً صحت کی عالمی تنظیم کے ساتھ مسلسل رابطہ اور تعاون قائم رکھا اور تمام متعلقہ دستاویزات فراہم کیں۔تاہم حالیہ دنوں عالمی صحت عامہ تنظیم کے انفرادی اہلکار نے اس وقت کے نتیچے کو لاپرواہی سے مسترد کر دیا جو سائنسی روح کی کھلی خلاف ورزی ہے۔یہ کووڈ-۱۹ کا سراغ لگانے کو سیاسی رنگ دینا ہے اور چین سمیت دنیا کے تمام سائنسی حلقے اسے قبول نہیں کر سکتے۔
اس کے ساتھ ساتھ چین نے اس حوالے سے کوششیں ترک نہیں کی ہیں اور سائنسی تحقیقات کو جاری رکھا ہے۔چین اور چینی سائنسدان دنیا کے ساتھ تحقیقات کے نتائج بانٹتے رہتے ہیں۔
انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین کو امید ہے کہ سائنس کی روح کے مطابق سائنسدانوں پر انحصار کرتے ہوئے متعلقہ کام کیا جائے گااور اس سائنسی عمل میں سیاسی توڑ جوڑ اور مداخلت نہ ہونی چاہیئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔