Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانپنجاب میں اِن ہائوس تبدیلی، شہباز شریف نے حمزہ کو انتظار کا مشورہ دیدیا

پنجاب میں اِن ہائوس تبدیلی، شہباز شریف نے حمزہ کو انتظار کا مشورہ دیدیا

لاہور،پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کی طرف سے پنجاب میں اِن ہائوس میں تبدیلی کے لیے اپنے بیٹے حمزہ شہباز کو انتظار کا مشورہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے حمزہ کو جارحانہ کی بجائے مصالحانہ پالیسی جاری رکھنے کی بھی ہدایت کر دی۔ حمزہ شہباز نے اپنے والد کو لاہور کی صدارت اور تنظیم نو کے حوالے سے بھی رپورٹ پیش کی۔ مریم نواز کی صحت میں بہتری کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب میں اِن ہاوس تبدیلی کی پیپلزپارٹی کی پیش کش پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، مسلم لیگ ن کے قائد کی جانب سے پنجاب میں ان ہاوس تبدیلی کی مخالفت پر بھی مشاورت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے پنجاب میں ان ہاوس تبدیلی کے حوالے سے حمزہ شہباز کو انتظار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ان ہاوس تبدیلی کا مناسب وقت پر فیصلہ کریں گے۔ملاقات کے دوران ڈسکہ الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 10 اپریل کو ہونے والے ڈسکہ ضمنی الیکشن پر مشاورت کی گئی۔ میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈسکہ الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہایت ہی خوش آئند ہے۔ ڈسکہ شہر کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں پر الیکشن مہم کو فوکس کریں۔ ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں پر مشتمل چھوٹے چھوٹے گروپ بنا کر الیکشن مہم چلائیں۔ انتخابی مہم میں ن لیگ کی شعبہ خواتین کو متحرک کریں۔ ڈور ٹو ڈور مہم میں خواتین ارکان اسمبلی کو خصوصی ڈیوٹیاں لگائی جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔