Friday, October 18, 2024
ہومUncategorizedچائنا میڈیا گروپ اور آل روسی سرکاری نشریاتی ادارے کے مابین تعاون کی یاداشت پر دستخط

چائنا میڈیا گروپ اور آل روسی سرکاری نشریاتی ادارے کے مابین تعاون کی یاداشت پر دستخط

چائنا میڈیا گروپ اور آل روسی سرکاری نشریاتی ادارے کے مابین تعاون کی یاداشت پر دستخط


فریقین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے طے شدہ اتفاق رائے کے مطابق ہمہ جہت تعاون کو فروغ دیں گے
ما سکو ()
چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے دورہ روس کے دوران چائنا میڈیا گروپ اور روس کے آل روسی سرکاری نشریاتی ادارے نے ماسکو میں تعاون کی ایک یاداشت پر دستخط کیے۔فریقین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے طے شدہ اتفاق رائے کے مطابق ہمہ جہت تعاون کو فروغ دیں گے۔فریقین نے تاریخی ویڈیو مواد کا مشترکہ طور پر استعمال کرنے پر اتفاق بھی کیا۔ منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
یاداشت کے مطابق چائنا میڈیا گروپ اور آل روسی سرکاری نشریاتی ادارہ مواصلاتی میکانزم قائم کریں گے، ایک دوسرے سے متعلق تصویری اور ویڈیو میٹریل کا بروقت تبادلہ کریں گے، تاریخی تصویری اور ویڈیو میٹریل کی حفاظت کریں گے اور متعلقہ ٹیکنالوجی کی تحقیق میں تعاون کو مضبوط بنائیں گے۔علاوہ ازیں فریقین مشترکہ طور پر دستاویزی فلم بنائیں گے اور اسے ایک دوسرے کے پلیٹ فارمز پر نشر کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔