Thursday, December 12, 2024
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کے گھر آپریشن:تحریک انصاف نے بھی بڑا اعلان کردیا

عمران خان کے گھر آپریشن:تحریک انصاف نے بھی بڑا اعلان کردیا

لاہور (سب نیوز) تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے عمران خان کے گھر آپریشن میں ملوث پولیس افسران کے خلاف پرچے دینے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج قانونی ٹیم کی میٹنگ بلائی ہے، جس طرح لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو ہوا میں اڑا کر عمران خان کی رہائش گاہ میں پولیس داخل ہوئی، چادر اور چار دیواری کے ہر اصول کو پامال کیا گیا، چوری کی گئی، جوس کے ڈبے تک اٹھا کر لے گئے، معصوم لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کیا کہ جو کچھ اسلام آباد میں ہوا، یہ تمام واقعات پاکستان میں جاری آئینی بحران کا شاخسانہ ہیں، عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑانا ناقابل معافی ہے، ہائیکورٹ اپنے فیصلوں کا پہرہ دیں۔ تمام پولیس افسر جنہوں نے غیر قانونی آپریشن کیا اور تشدد میں ملوث ہوئے ان پر پرچے درج کرا رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔