Thursday, December 12, 2024
ہومپاکستانوزیراعلی پنجاب کا لاہورکی سڑکوں سے کنٹینر ہٹانے کا حکم

وزیراعلی پنجاب کا لاہورکی سڑکوں سے کنٹینر ہٹانے کا حکم

لاہور (سب نیوز )نگران وزیراعلی پنجاب نے فوری طورپرلاہور کی سڑکوں سے کنٹینر ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیرِ اعلی پنجاب محسن نقوی نے فوری طور پر لاہور کی سڑکوں سے کنٹینرز ہٹانے کا حکم دے دیا۔محسن نقوی نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی کی مقامی لیڈر شپ کے ساتھ بیٹھ کر شہریوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔نگراں وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ شہریوں کو کسی بھی صورت تنگی نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے ہدایت کی کہ کینال روڈ پر ٹریفک کو یقینی بنائی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔