ریاض (آئی پی ایس)سعودی عرب کی جانب سے نئی ائیر لائن ریاض ائیرویز شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جو 2030 تک دنیا کے سو سے زائد مقامات کے لئے سفری سہولیات فراہم کرے گی ،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کے ذریعے ریاض ائیرویز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ریاض ائیرویز نئے طیاروں پر مشتمل ہوگی اور اس میں جدید سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی نئی ائیرلائن کے لئے مقامی اور غیر ملکیوں پر مشتمل ماہرین کی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے جس کی صدارت پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کے گورنر یاسر بن عثمان کریں گے ریاض ائیرویز 2030 تک دنیا کے تینوں براعظموں کے سو سے زائد مقامات کے لئے اپنی پروازوں کا ہدف رکھتی ہے جس سے سفری سہولیات کے علاوہ تجارت کو بھی بڑھانے میں مدد ملے گی سعودی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کی جانب سے کہا گیا یے کہ جلد ہی ائیرویز کا آغاز کر دیا جائے گا۔
سعودی عرب نے نئی ائیر لائن ریاض ائیرویز شروع کرنے کا اعلان کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔