Thursday, December 12, 2024
ہومبریکنگ نیوزموٹروے پولیس کی کامیاب کارروائی ،بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

موٹروے پولیس کی کامیاب کارروائی ،بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

اسلام آباد(سب نیوز)موٹروے پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق کارروائی موٹر وے ایم ون برہان کے قریب عمل میں لائی گئی ۔برآمد شدہ اسلحہ کسی دہشت گرد کارروائی میں بھی استعمال کیا جاسکتا تھا ۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق برآمد شدہ اسلحہ میں، پستول 30 بور ، 81 عدد : پستول 9MM ،72 عدد، رائفل M-14 . . ایک عدد ،: ایس ایم جی، زندہ راونڈ ۔۔ 2700،: 30بور زندہ رانڈ ۔۔9700 عدد ،: میگزینز 165 عدد
شامل ہیں ۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ملزمان اسلحہ پشاور کی جانب سے لا رہے تھے ۔ برہان کے قریب موٹر وے پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تھا ۔جس پر ملزمان نے گاڑی موقع سے بھگا دی ۔اس صورتحال میں موٹروے پولیس کی جانب سے ملزمان کا پیچھا کیا گیا، ملزمان انتہائی غفلت لاپرواہی سے گاڑی موقع سے بھگاتے ہوئے، گاڑی پر قابو نہ رکھ سکے گاڑی سڑک کے کنارے ورج میں اتر گئی ۔اور ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گے ۔مشکوک گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا،ملزمان کی تلاش جاری ہے ، مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔