Friday, December 13, 2024
ہومبریکنگ نیوزظلِ شاہ کی ہلاکت پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے درخواست دائر

ظلِ شاہ کی ہلاکت پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن علی بلال عرف ظلِ شاہ کی ہلاکت پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور نیلاہور ہائی کورٹ میں دائر کی۔
ایڈووکیٹ ندیم سرور کی جانب سے درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ ظلِ شاہ کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا حکم دے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہی نے علی بلال عرف ظل شاہ کی موت کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔
پرویز الہی نے کہا تھا کہ ماڈل ٹاون سانحے میں رانا ثنا جیسے لوگوں کو سزا ہو جاتی تو آج سانحہ زمان پارک نہ ہوتا۔
انہوں نے کہا تھا کہ ظلِ شاہ واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، جوڈیشل انکوائری کے ملزموں میں سرفہرست محسن نقوی اور آئی جی پنجاب ہیں۔
خیال رہے گزشتہ روز ظل شاہ کے والد نے بھی ان کے بیٹے کی موت کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔