Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومپاکستانپی ٹی آئی کو کل لاہور میں ریلی نکالنے کی مشروط اجازت مل گئی

پی ٹی آئی کو کل لاہور میں ریلی نکالنے کی مشروط اجازت مل گئی

لاہور(سب نیوز) ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو لاہور میں ریلی نکالنے کی مشروط اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے پی ٹی آئی رہنماوں سے ملاقات کی اور یقین دہانی کے بعد پی ٹی آئی رہنماوں کو ریلی کی اجازت دے۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی قیادت کو واضح کیا ہے کہ ریلی میں عدلیہ اور اداروں یا ان کے سربراہان کیخلاف تقاریر، نعرے بازی کی اجازت نہیں ہوگی، بصورت دیگر منتظمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا تاہم رات گئے وزارت داخلہ کی جانب سے لاہور میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر کے رینجرز کو طلب کرلیا گیا تھا۔ پولیس کی بھاری نفری زمان پارک جانے والے راستوں پر تعینات رہی اور راستوں کو کنٹرینر لگا کر بندھ کردیا تھا۔
بعد ازاں پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں دفعہ ایک سوچوالیس اور رینجرز تعیناتی کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی اور صوبائی صدر یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن کو بھی خط لکھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔